27 اپریل 2013 - 19:30

ہنگو روڈ پر کچا پکا میں کے این اے 39 کے آزاد شیعہ امیدوار سید نور اکبر کےدفتر کے باہر کالعدم سپاہ صحابہ طالبان کے طرف سے خود کش دھماکہ کیا گیا۔جس کے نتیجے میں 10 شیعہ مومن شہید، جبکہ متعدد زخمی۔ زخمیوں کو شہر کی قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ابنا: اطلاعت کے مطابق آج صبح جب سید انور اکبر اپنی انتخابی دفتر میں اپنے ہمدردوں کے ساتھ میٹنگ میں مصروف تھے ، کہ سپاہ صحابہ طالبان کی طرف سے ان کی انتخابی دفتر کے باہر ایک خود کش دھماکہ کیا گیا ، جس سے 10 شیعہ مومن  شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ ہنگو میں اس سے پہلے بھِی کئی بار ان درندہ صفت کالعدم سپاہ صحابہ طالبان کی طرف سے شیعیان علی(ع) کو دہشتگردی کا نشانا بنایا گیا ہے ۔ یوں لگتا ہے کہ وطن عزیز کو ان درندہ صفت دہشتگرد تنظیموں کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ اج محب وطن ہر شہری سوگ وار ہے ہر آنکھ نم ہے کہ کہاں حکومت؟ کہاں کے الیکشن کمیشن؟ اورجو اب بھی ان کالعدم تنظیموں کو الیکشن میں حصہ لینے کے لیے اجازت دیتی ہے۔ یاد رہے کل رات بھِی کالعدم سپاہ صحابہ دہشتگردوں نے ایک امام بارگاہ سمیت کئی سیاسی دفاتر کو اپنی اس دہشتگردی کا نشایا بنایا جو کہ اس نگراں  حکومت اور الیکشن کمیشن کے لیے ایک سوالیہ نشان ہے کہ آخر ان دہشتگردوں کے آگے ہمارے تمام حکومتی ادارے بیبس کیوں ؟

 .......

/169